Language:

مولانا محمد یوسف (حضرت جی) رحمۃ اللہ علیہ

            تبلیغی جماعت کے رہنما، جید عالم دین اور معروف روحانی شخصیت حضرت مولانا محمد یوسف المعروف حضرت جیؒ تقریباً ربع صدی تک اللہ کی راہ میں مسلسل سفر، مسلسل جدوجہد، مسلسل دعوت اور مسلسل نقل و حرکت کرتے رہے۔ ایک دفعہ تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

’’ہمارے حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ اور دوسرے بزرگ علما، بلاوجہ قادیانیت کی مخالفت نہیں کرتے۔ انگلینڈ میں کوئی مشین خواہ کتنی ہی تیز چلنے والی کیوں نہ ہو، وہ اتنی تیزی سے کپڑا تیار نہیں کرتی، جتنا قادیانی کفر کی مشین میں تیزی سے تیار کیا جاتا ہے۔ پھر اس پر مزعومہ دلائل کا رنگ چڑھا کر مرزائی مبلغین سے دجل و فریب اور کہہ مکرنی کی بھٹی میں استری کر کے مسلمان قوم کے ایمان کے جنازہ کے کفن کے لیے تیار کرتے ہیں۔ مرزائیت، مکر و افترا اور کذب و فریب کا ایک پلندہ ہے۔ مرزا قادیانی جھوٹوں کا سردار تھا۔ امت کو اس فتنے سے بچانے والے، پوری امت کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔‘‘