Language:

مرزا کادیانی کے قلم سےانبیا ٔعلیہم السلام کی توہین

انبیاء کرام علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے وہ برگزیدہ بندے ہیں، جن کا انتخاب اللہ تعالیٰ نے از خود فرمایا ۔ ان کی براہِ راست تعلیم وتربیت فرمائی اور پیدائش سے لے کر وفات تک ان کی حفاظت فرمائی اور ان کو گناہوں سے معصوم بنایا۔ لیکن قادیان کے شیطان نے ان ہستیوں کے بارے میں اتنے گرے ہوئے خیالات کا اظہار کیاکہ شیطان بھی حیران ہے۔
1)” میں اس بات کا خود قائل ہوں کہ دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس نے کبھی اجتہادمیں غلطی نہیں کی۔”

(تتمہ حقیقت الوحی صفحہ135 روحانی خزائن جلد 22صفحہ573 از مرزا )

2) زندہ شد ہر نبی با مد نم ہر رسولے نہاں بہ پیرنہم
ترجمہ: میری آمد کی وجہ سے ہر نبی زندہ ہوگیا۔ ہر رسول میری قمیض میں چھپا ہوا ہے۔

(نزول المسیح صفحہ100 مندرجہ روحانی خزائن جلد 18صفحہ477 از مرزا قادیانی)

3) “خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کئے ہیں۔ میں آدم ہوں، میں شیث ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحاق ہوں، میں اسمعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں دائود ہوں، میں عیسٰی ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کا میں مظہر ا تم ہوں یعنی ظلی طور پر محمدۖ اور احمدۖہوں۔”

(حقیقت الوحی (حاشیہ) صفحہ73مندرجہ روحانی خزائن جلد 22صفحہ76از مرزا قادیانی)

4) ” خدا تعالیٰ میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے کہ اگر نوح علیہ السلام کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہو جاتے۔”                                                                    (تتمہ حقیقت الوحی صفحہ137ـمندرجہ روحانی خزائن جلد 22صفحہ575از مرزا قادیانی)
5) ” پس اس امت کا یوسف یعنی یہ عاجز (مرزا قادیانی) اسرائیلی یوسف سے بڑھ کر ہے کیونکہ یہ عاجز قید کی دعا کر کے بھی قید سے بچایا گیا مگر یوسف بن یعقوب قید میں ڈالا گیا۔”                   (براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ99 ، مندرجہ روحانی خزائن جلد 21صفحہ99ازمرزا قادیانی)
6) انبیاء گرچہ بودہ اند بسے من بعرفان نہ کمترم ز کسے
ترجمہ: “اگرچہ دنیا میں بہت سارے نبی ہوئے ہیں۔ لیکن علم و عرفان میں ، میں کسی سے کم نہیں ہوں۔”

 (نزول المسیح صفحہ100، روحانی خزائن جلد 18 ، صفحہ477 از مرزا )

(7”موسیٰ نے کئی لاکھ بے گناہ بچے مار ڈالے، کوئی عیسائی نہیں کہتا کہ برا کام کیا۔”

(نور القرآن صفحہ 24 مندرجہ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 353 از مرزا قادیانی)

(8 اور جس طرح آدم کی نسبت فرشتوں نے اعتراض کیا میری نسبت بھی وہ وحی الٰہی نازل ہوئی جو یہ ہے۔ قالوا اتجعل فیھا من یفسد فیھا۔ قال انی اعلم مالاتعلمون۔ اور جس طرح آدم کے لیے سجدہ کا حکم ہوا، میری نسبت بھی وحی الٰہی میں یہ پیشگوئی ہے۔ یخرون علی الاذقان سجداً ربنا اغفرلنا انا کنا خاطئین۔”                                    (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 99 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 260 از مرزا قادیانی)
(9”خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لیے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کیے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔”      (چشمہ معرفت صفحہ 317 مندرجہ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 332 از مرزا قادیانی)
(10نبوت کا قادیانی تصور: مثلاً ایک شخص جو قوم کا چوہڑہ یعنی بھنگی ہے اور ایک گائوں کے شریف مسلمانوں کی تیس چالیس سال سے یہ خدمت کرتا ہے کہ دووقت ان کے گھروں کی گندی نالیوں کو صاف کرنے آتا ہے اور ان کے پاخانوں کی نجاست اٹھاتا ہے اور ایک دو دفعہ چوری میں بھی پکڑا گیا ہے اور چند دفعہ زنا میں بھی گرفتار ہو کر اس کی رسوائی ہو چکی
ہے۔ اور چند سال جیل خانہ میں قید بھی رہ چکا ہے اور چند دفعہ ایسے برے کاموں پر گائوں کے نمبرداروں نے اس کو جوتے بھی مارے ہیں اور اس کی ماں اور دادیاں اور نانیاں ہمیشہ سے ایسے ہی نجس کام میں مشغول رہی ہیں اور سب مردار کھاتے اور گوہ اٹھاتے ہیں۔ اب خدا تعالیٰ کی قدرت پر خیال کر کے ممکن تو ہے کہ وہ اپنے کاموں سے تائب ہو کر مسلمان ہوجائے اور پھر یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایسا فضل اس پر ہو کہ وہ رسول اور نبی بھی بن جائے۔”

(تریاق القلوب صفحہ 152 روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 280,279 از مرزا )

اہم نکات
مرزا قادیانی کی مندرجہ بالا تحریروں سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے:-1دنیا میں کوئی نبی ایسا نہیں آیا جس نے اجتہاد میں غلطی نہ کی ہو۔ (نعوذ باللہ) -2مرزا قادیانی کی آمد سے ہر نبی زندہ ہو گیا اور ہر رسول مرزا قادیانی کی قمیض میں چھپا ہوا ہے۔ (نعوذ باللہ)-3مرزا قادیانی تمام انبیاء کا مظہراتم اور مجموعہ ہے۔ (نعوذ باللہ)-4جس طرح حضرت آدم علیہ السلام کے لیے سجدہ کا حکم ہوا، اسی طرح مرزا قادیانی کے لیے بھی سجدے کا حکم ہوا۔ (نعوذ باللہ)-5مرزا قادیانی کے معجزات اگر ہزار نبیوں پر تقسیم کیے جائیں تو اس سے ان کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔(نعوذ باللہ)-6ایک چوہڑا جو زانی، شرابی اور چور ہو۔ مردار کھاتا اور گوہ اٹھاتا ہو۔ اس کا خاندان بدکار اور نجس ہو۔ اس کی دادیاں اور نانیاںبھی ایسے ہی کام کرتی رہی ہوں۔ ایسا شخص بھی نبی اور رسول بن سکتا ہے۔ (نعوذ باللہ)