Search By Category
ابوجہل سے بڑا گستاخ
اﷲتعالیٰ،انبیا ء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ،قرآن مجید،حرمین شریفین اور مسلمانان عالم کے متعلق قادیانیوں کے کفریہ عقائد کا نمونہ خود قادیانیوں کی کتابوں سے ملاحظہ فرمائیں ۔ہم ان کفریہ اور روح فرساعقائد کو نقل کرتے ہوئے اﷲتعالیٰ سے بارباراستغفار کرتے ہیں۔
اﷲتعالیٰ کی توہین:
1۔”میں نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں ”۔
(کتاب البریہ صفحہ 85،مندرجہ روحانی خزائن جلد 13صفحہ 103از مرزا قادیانی)
2۔” وہ خدا جس کے قبضے میں ذرہ ذرہ ہے،اس سے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے۔وہ فر ماتا ہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا”۔
(تجلیات الہیہ صفحہ4 ،مندرجہ روحانی خزائن جلد20 صفحہ396 از مرزا قادیانی)
3۔”کیا کوئی عقل مند اس بات کو قبول کرسکتا ہے کہ اس زمانے میں خدا سنتاتو ہے مگر بولتا نہیں پھر بعد اس کے یہ سوال ہو گا کہ کیوں نہیں بولتا ۔کیا زبان پر کوئی مرض لاحق ہو گئی ہے” ۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 144 ،مندرجہ روحانی خزائن جلد21صفحہ 312 از مرزا قادیانی)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین:
4۔ ”جو شخص مجھ میں اور مصطفی میں تفریق کرتا ہے اس نے مجھے نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔”
(خطبہ الہامیہ صفحہ171، مندرجہ روحانی خزائن جلد16صفحہ259 از مرزا قادیانی)
5۔ ” خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں، میرا نام محمدۖ اور احمدۖ رکھا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی وجود قرار دیا ہے۔ پس اس طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا کیونکہ ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا۔” (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ8، مندرجہ روحانی خزائن جلد18 صفحہ212 از مرز قادیانی)
6۔ ”قادیان میں اللہ تعالیٰ نے پھر محمد صلعم کو اتارا تا اپنے وعدہ کو پورا کرے۔”
(کلمة الفصل صفحہ15، از مرزا بشیر احمد ایم اے ابن مرزا غلام احمد قادیانی)
7۔ محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل غلام احمد کو دیکھے قادیاں میں (اخبار بدر قادیان 25 اکتوبر1906)
8۔”ہر ایک نبی کو اپنی استعداد اور کام کے مطابق کمالات عطا ہوتے تھے کسی کو بہت، کسی کو کم۔ مگر مسیح موعود کو تو تب نبوت ملی جب اس نے نبوت محمدیہۖ کے تمام کمالات کو حاصل کر لیا اور اس قابل ہوگیا کہ ظلی نبی کہلائے پس ظلی نبوت نے مسیح موعود کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایا بلکہ آگے بڑھایا اور اس قدر آگے بڑھایا کہ نبی کریمۖ کے پہلوبہ پہلو لاکھڑاکیا۔” (کلمة الفصل صفحہ23، از مرزا بشیر احمد)
9۔مرزا قادیانی کہتا ہے کہ مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے ،چند نمونے ملاحظہ فرمائیں۔
(ا) ”ومَا ارسلٰنک اِلاَّ رحمة للعالمین ” (تذکرہ صفحہ634 طبع دوم،صفحہ640 طبع سوم، صفحہ547 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
(ب) ”لولاک لما خلقت الا فلاک ”ترجمہ: اگر میں تجھے (مرزا)پیدا نہ کرتا تو آسمانوں کو پیدا نہ کرتا۔ (تذکرہ صفحہ649 طبع دوم ،صفحہ654 طبع سوم، صفحہ556 طبع چہارم )
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین:
10۔”ہاں آپ (عیسیٰ علیہ السلام) کو گالیاں دینے اور بدزبانی کی اکثر عادت تھی، ادنیٰ ادنیٰ بات میں غصہ آجاتا تھا، اپنے نفس کو جذبات سے نہیں رو ک سکتے تھے……. یہ بھی یاد رہے کہ آپ (عیسیٰ علیہ السلام) کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی بھی عادت تھی۔” (حاشیہ انجام آتھم صفحہ 5مندرجہ روحانی خزائن جلد11صفحہ 289 از مرزا قادیانی)
11۔”آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہرہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکا ر اور کسبی عورتیں تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا”۔ (انجام آتھم صفحہ 7 ، روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 291 از مرزا )
12۔”عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزے لکھے ہیںمگر حقیقت یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا اور اس دن سے کہ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کو حرام کا ر اور حرام کی اولادٹھہرایا ‘ اسی روز سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کیا”۔
(حاشیہ انجام آتھم صفحہ6 ،روحا نی خزائن نمبر 11 صفحہ290 از مرزا قادیانی)
13۔ ‘ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے” (دافع البلاء صفحہ 20مندرجہ روحانی خزائن جلد18صفحہ240 از مرزا قادیانی)
صحابہ کرام رضوان اﷲاجمعین کی توہین:
14۔”جو شخص قرآن شریف پر ایمان لاتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ ابو ہریرہ کے قول کو ایک ردی متاع کی طرح پھینک دے”۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ410 ،روحانی خزائن 21 صفحہ 410 )
15۔”مرزا قادیانی نے حضرت فاطمہکے بارہ میں جو لکھا وہ آپ اس حوالہ میں دیکھ سکتے ہیں ”۔
(ایک غلطی کا ازالہ (حاشیہ )صفحہ ،9 مندرجہ روحانی خزائن جلد18 صفحہ 213 از مرزا قا دیانی)
16۔”پرانی خلافت کا جھگڑا چھوڑو اب نئی خلافت کرلو۔ ایک زندہ علی تم میں موجود ہے اس کو چھوڑتے ہو اورمردہ علی کی تلاش کرتے ہو”۔
(ملفو ظات جلد اول صفحہ 400از مرزا قادیانی)
17۔”میں وہی مہدی ہوں جس کی نسبت ابن سیرین سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ حضرت ابوبکر کے درجہ پر ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ابوبکر کیا، وہ توبعض انبیاء سے بہتر ہے”۔ (مجموعہ اشتہارات جلد3 صفحہ278)
قرآن مجید کی توہین:
18۔”قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں”۔ (تذکرہ صفحہ635 طبع دوم، صفحہ641 طبع سوم، صفحہ548 طبع چہارم از مرزا قادیانی)
حرمین شریفین کی توہین :
19۔”لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ (قادیان میں آنا) نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطر، کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی۔”
(آئینہ کمالات اسلام صفحہ352 مندرجہ روحانی خزائن جلد5صفحہ 352 از مرزا قادیانی)
20۔” حضرت مسیح موعود نے اس کے متعلق بڑا زور دیا ہے کہ جو باربار یہاں (قادیان)نہیںآتے مجھے ان کے ایمان کا خطرہ ہے پس جو قادیا ن سے تعلق نہیں رکھے گا وہ کاٹا جائے گا ۔تم ڈرو کہ تم میں سے کوئی نہ کاٹاجائے پھر یہ تازہ دودھ کب تک رہے گا ۔آخر مائوں کا دودھ بھی سوکھ جایا کرتا ہے کیا مکہ اور مدینہ کی چھاتیوں سے یہ دودھ سوکھ گیا کہ نہیں”۔
(حقیقة الرئویا صفحہ 46 ، از مرزا بشیر الدین محمود ابن مرزا قادیانی )
مسلمانوں کو گالیاں اور کفر کا فتویٰ:مرزاقادیا نی کی گالیوں بھری اتنی تحریرات ہیں کہ ان پر مکمل کتاب لکھی جا سکتی ہے۔
21۔”اور ہماری فتح کا قائل نہیں ہوگا تو صاف سمجھا جاوے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے اور حلال زادہ نہیں۔
(انوارِ اسلام صفحہ30مندرجہ روحانی خزائن جلد9 صفحہ 31 از مرزا قادیانی)
22۔ترجمہ ”میری ان کتابوں کو ہرمسلمان محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کے معارف سے فائدہ اٹھاتا ہے اور میری دعوت کی تصدیق کرتا ہے اور اسے قبول کرتا ہے مگر رنڈیوں (بدکار عورتوں ) کی اولاد نے میری تصدیق نہیں کی۔”
(آئینہ کمالات اسلام صفحہ547،548 مندرجہ روحانی خزائن جلد5 صفحہ547،548 از مرزا قادیانی)
23۔”خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا۔ وہ مسلمان نہیں ہے۔”
(تذکرہ صفحہ600 طبع دوم ،صفحہ 607 طبع سوم ،صفحہ 519 طبع چہارم)
24۔”دشمن ہمارے بیانوں کے خنزیر ہوگئے۔ اور ان کی عورتیںکتیوں سے بڑھ گئی ہیں۔”
(نجم الہدیٰ صفحہ53 مندرجہ روحانی خزائن جلد14صفحہ 53 از مرزا قادیانی)
جہاد سے متعلق عقائد:
25۔ ”میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی کی تائید اور حمایت میں گذراہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتابیں اکھٹی کی جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھر سکتی ہیں ”۔
(تریاق القلوب صفحہ27 ،روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 155)
26۔ ”یاد رہے کے مسلمانوں کے فرقوںمیں سے فرقہ جس کا خدا نے مجھے امام اور پیشوا اور رہبر مقرر فرمایا ہے ایک بڑا امتیازی نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے اور وہ یہ کہ اس فرقہ میں تلوار کا جہاد بالکل نہیں اور نہ اس کی انتظار ہے۔بلکہ یہ مبارک فرقہ نہ ظاہر طور پر اور نہ پوشیدہ طور پر جہاد کی تعلیم کو ہرگز جائز نہیں سمجھتا ہے اور قطعاً اس بات کوحرام جانتا ہے کہ دین کی اشاعت کے لئے لڑائیاں کی جائیں ”۔
(مجموعہ اشتہارات جلد 3صفحہ 357از مرزا قادیانی)
انگریز کے متعلق عقائد:
27۔”میرا مذہب جس کو میں باربار ظاہر کرتا ہوں یہی ہے کہ اسلام کے دو حصے ہیں ایک یہ کہ خداتعالی ٰکی اطاعت کریں اور دوسرے اس سلطنت (انگریز)کی جس نے امن قائم کیا ہوا ہے جس نے ظالموں کے ہاتھ سے اپنے سایہ میں ہمیں پناہ دی ہو سو وہ سلطنت برطانیہ ہے”۔
(شہا دت القرآن صفحہ84 ،روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 380)
28۔ ”میں بیس برس تک یہی تعلیم اطاعت گورنمنٹ انگریزی کی دیتا رہا۔ اور اپنے مریدوں میں یہی ہدایتیں جاری کرتا رہا”۔
(تریاق القلوب صفحہ28 ،مندرجہ روحانی خزائن ج15 صفحہ156 )
مسلمانوں کیلئے دعوت فکر
مرزا قادیانی کی جھوٹی نبوت کا کفریہ سانپ نئی نسل کے ایمانوں کو نگلنے کے لئے بڑھ رہا ہے۔ قادیانی ہمارے نوجوانوں کو نوکری ، چھوکری اور نوٹوں کی ٹوکری کا لالچ دے کر اپنے دام فریب میں پھنسا کر مرتد بنا رہے ہیں ۔وہ کیسا مسلمان ہے جو روح کو تڑپا اور دلوں کو ہلا دینے والے ان کفریہ عقائد اور عزائم سے آنکھیں بند کرکے خاموش بیٹھا رہے۔محبوب خداخاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھنے والے مسلمانو! آپ کی غیرت ایمانی کہاں سو گئی؟ قادیانیت کے فتنے کو کون روکے گا ؟ تمام امت کے اعمال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قادیانی نوازوں سے سوال کرتے ہیںکہ تم اپنی ذات ،والدین،بہن بھائی ،دوست، احباب ، خاندان اور کاروبار کی عزت وناموس کے تحفظ کی خاطر اپنے ذاتی دشمنوں سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے میں تو کوئی تاخیر نہیں کرتے لیکن میرے اور میرے اصحاب ،قرآن وسنت اور عالم اسلام کے دشمنوں کے ساتھ تمھارے تعلقات، دوستیاں، اُٹھنا ،بیٹھنا ،سلام و کلام ،لین دین، شادی غمی اورکاروبارمیںشرکت سب کیوںجاری ہیں؟ مسلمانو!کیا اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ آپ نے اس مختصر زندگی میں اپنے ذاتی اغراض ومقاصد کیلئے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کو پیچھے چھوڑ دیا اور روز محشرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے محروم ہوناچا ہتے ہو ،افسوس صد افسوس۔
Recent Comments