Search By Category
کیا حضورصلی اللہ علیہ وسلمکی اتباع سے نجات مل سکتی ہے؟قادیانیوں سے سوالات
کیا حضورصلی اللہ علیہ وسلمکی اتباع سے نجات مل سکتی ہے؟
سوال نمبر:1… مرزاغلام احمد قادیانی کے بقول اسے حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نبوت ملی ہے۔ تو گزارش یہ ہے کہ جب حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نبوت مل سکتی ہے، تو کیا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور پیروی سے دوزخ سے نجات بھی مل سکتی ہے یا نہیں؟ اگر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نجات مل سکتی ہے، تو پھر مرزاغلام احمد قادیانی کو نبی ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ اور اگر حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکی اتباع سے نجات نہیں مل سکتی، تو پھر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے نبوت کیسے مل سکتی ہے؟ نیز خیرالقرون سے لے کر آج تک کوئی شخص حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا متبع گزرا ہے یا نہیں؟ اگر گزرا ہے تو وہ نبی کیوں نہ بنا؟ آخر مرزاقادیانی میں کون سی صلاحیت واستعداد تھی جو دوسروں میں نہیں تھی؟
کیا نزول مسیح ختم نبوت کے منافی ہے؟
سوال نمبر:2… قادیانی کہتے ہیں کہ آنحضرتصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسیحعلیہ السلام نزول فرمائیں تو یہ ختم نبوت کے منافی ہے۔ کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک نبی مسیحعلیہ السلام آگئے اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ مرزاقادیانی نبی تھا۔ بلکہ اپنی شان میں مرزاقادیانی، حضرت مسیحعلیہ السلام سے شان میں بڑھ کر ہے۔ آنحضرتصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نبوت نہ ملے صرف پہلے کے نبی آئیں تو ختم نبوت کے منافی۔ آنحضرتصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک شخص (مرزاقادیانی) کو نبوت ملے اور وہ پہلے نبیوں سے شان میں بڑھ کر ہو وہ ختم نبوت کے منافی نہیں! ہے کوئی قادیانی جو اس معمہ کو حل کر دے؟
اسود عنسی اور مسیلمہ کیوں قتل ہوئے؟
سوال نمبر:3… اسود عنسی کو حضرت فیروز دیلمیرضی اللہ عنہ نے واصل جہنم کیا۔ اسود کے قتل کی وجہ اور اس کا جرم کیا تھا؟ مسیلمۂ کذاب کے خلاف اعلان جہاد اور عملاً جہاد ہوا۔ آخر کیوں؟ ان دونوں کا جرم اور قصور کیا تھا۔ جس کی بناء پر ان کے خلاف ایسی کاروائی ہوئی؟ اگر مرزاقادیانی کا بھی وہی جرم اور قصور ہے جو اسود عنسی اور مسیلمہ کا تھا۔ مسیلمہ کذاب کے ماننے والے سے جہاد اور مسیلمہ پنجاب کے ماننے والے مسلمان کیوں؟
کیا مرزاقادیانی جھوٹا اور مرتد تھا؟
سوال نمبر:4… مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنی کتاب (ازالہ اوہام ص۴۱۱، خزائن ج۳ ص۵۱۱) پر لکھا ہے: ’’کہ قرآن کریم بعد خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وسلم) کے کسی رسول کا آنا جائز نہیں رکھتا۔ خواہ وہ نیا رسول ہو یا پرانا۔‘‘ جبکہ اپنی دوسری کتاب (حقیقت الوحی ص، خزائن ج۲۲ ص۴۰۷) پر لکھا ہے کہ: ’’پس اس وجہ سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیاگیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں۔‘‘
کیا قادیانی بتانا پسند فرمائیں گے؟ کہ مرزاغلام احمد قادیانی کی دونوں باتوں میں سے کون سی سچی ہے؟ اگر پہلی سچی اور دوسری جھوٹی ہے تو کیا جھوٹا آدمی منصب نبوت پر فائز ہوسکتا ہے؟ اور اگر دوسری سچی ہے تو کیا مرزاغلام احمد قادیانی اپنے قول کے مطابق ’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں‘‘ کے مطابق خود مرتد ہوا یا نہیں؟
سابقہ مدعیان نبوت کے جھوٹا ہونے کی کیا دلیل ہے؟
سوال نمبر:5… حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہت سے لوگوں نے تشریعی اور غیرتشریعی نبوت کے دعوے کئے۔ جن میں مرزاغلام احمد قادیانی بھی شامل ہے۔ کیا قادیانی بتاسکتے ہیں؟ کہ جھوٹے مدعیان نبوت کے جھوٹے ہونے کی کیا دلیل ہے؟ اگر وہی دلائل یا ان سے بھی بڑھ کر مرزاغلام احمد قادیانی میں پائے جاتے ہوں تو پھر مرزاقادیانی جھوٹا ہوا یا نہیں؟ اگر مرزاقادیانی جھوٹا ہے (اور یقینا جھوٹا ہے) تو کیا جھوٹے کی پیروی کرنا شرعاً لازم اور جائز ہے یا نہیں؟
کیا حضورصلی اللہ علیہ وسلم سابقہ انبیائ علیہم السلام کے لئے خاتم نہیں؟
سوال نمبر:6… اگر خاتم النبیین (صلی اللہ علیہ وسلم) سے مراد ’’حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی مہر سے نبوت ملنے اور نبیوں کی مہر‘‘ والا ترجمہ کیا جائے تو اس سے ثابت یہ ہوگا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سیدنا آدمعلیہ السلام سے لے کر سیدنا عیسیٰعلیہ السلام تک کے انبیاء علیہم السلام کے خاتم نہ ہوئے۔ بلکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم بعد میں آنے والے نبیوں کے لئے خاتم ہوںگے۔ کیا یہ ترجمہ اور مفہوم منشاء قرآن وسنت کے مطابق ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو دلائل اور قرائن سے سمجھایا جائے کہ کیسے ہے؟ اور اگر یہ ترجمہ ومفہوم قرآن وحدیث کے منشاء کے خلاف ہے! تو پھر صحیح مفہوم کیا ہے؟
Recent Comments