Search By Category
کیا جاہل محض مقتداء بن سکتا ہے؟کیا نبی کا فرشتہ جھوٹ بول سکتا ہے؟’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ یانفسانی تحقیقات۔کیا ماہ صفر چوتھا اسلامی مہینہ ہے؟
کیا جاہل محض مقتداء بن سکتا ہے؟
سوال نمبر:82… مرزاقادیانی نے لکھا ہے: ’’میرا اپنا عقیدہ جو میں نے براہین احمدیہ میں لکھا ہے۔ ان الہامات کی منشاء سے جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ صریح نقیض میں پڑا ہوا ہے۔‘‘ (ایام الصلح ص42، خزائن ج19ص272)
دوسری جگہ مرزاقادیانی لکھتا ہے: ’’پرلے درجہ کا جاہل جو اپنے کلام میں متناقض بیانوں کو جمع کرے اور اس پر اطلاع نہ رکھے۔‘‘
(ست بچن ص29، خزائن ج10 ص141)
نیز لکھا کہ: ’’جھوٹے کے کلام میں تناقض ضرور ہوتا ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص111، خزائن ج21 ص275)
قادیانی حضرات خود توجہ فرمائیں! کہ مرزاقادیانی اپنے الہامات میں صریح نقیض کا معترف ہے اور متناقض الکلام کو پرلے درجہ کا جاہل اور جھوٹا قرار دیتا ہے تو جاہل اور جھوٹے شخص کو اپنا مقتداء ماننا کیا عقلمندی کے خلاف نہیں ہے؟
کیا نبی کا فرشتہ جھوٹ بول سکتا ہے؟
سوال نمبر83… مرزاقادیانی نے اپنی کتاب (حقیقت الوحی ص332، خزائن ج22 ص346) پر لکھا: ’’مورخہ5؍مارچ 1905ء کو میں نے دیکھا کہ ایک شخص جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا۔ میرے سامنے آیا اور اس نے بہت سا روپیہ میرے دامن میں ڈال دیا۔ میں نے اس کا نام پوچھا؟ اس نے کہا نام کچھ نہیں۔ میں نے کہا آخر کچھ تو نام ہوگا۔ اس نے کہا میرا نام ہے ٹیچی ٹیچی۔‘‘ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر نام کچھ نہیں تھا تو یہ کیوں کہا کہ میرا نام ٹیچی ہے؟۔ اگر نام ٹیچی تھا تو یہ کیوں کہا کہ میرا نام کچھ نہیں؟۔ دو باتوں سے ایک بات ہی سچی ہوسکتی ہے دوسری جھوٹ۔ تو قادیانی فرمائیں! کہ مرزاقادیانی کتنا مقدس نبی تھا؟۔ جس کا فرشتہ بھی جھوٹ بولتا تھا۔
’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ یا نفسانی تحقیقات
سوال نمبر:84… مرزاقادیانی نے لکھا ہے: ’’مرد کی بیوی تغیر عمر یا کسی بیماری کی وجہ سے بدشکل ہو جائے تو مرد کی قوت فاعلی جس پر سارا مدار عورت کی کاروائی(؟) کا ہے۔ بے کار اور معطل ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر مرد بدشکل ہو تو عورت کا کچھ حرج نہیں۔ کیونکہ کاروائی کی کل(؟) مرد کو دی گئی ہے۔ اور عورت کی تسکین کرنا مرد کے ہاتھ میں ہے۔ ‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص282، خزائن ج5ص ایضاً)
اس عبارت میں دو جگہ سوالیہ نشان(؟) لگائے گئے ہیں۔ قادیانیوں سے سوال ہے کہ وہ مرزاقادیانی کی ذہنیت کا اندازہ فرمائیں؟ اور پھر سوچیں کہ یہ خیالات جس کتاب میں لکھے گئے۔ اس کا نام آئینہ کمالات اسلام رکھا ہے؟ کیا اسلام اور دینی شخص کے ذہنی کمالات ایسے ہی ہوتے ہیں؟ یا نفسیاتی مریض کے؟
کیا ماہ صفر چوتھا اسلامی مہینہ ہے؟
سوال نمبر:85… مرزاقادیانی نے تحریر کیا کہ: ’’صفر کا مہینہ اسلامی مہینوں میں چوتھا مہینہ ہے۔‘‘
(تریاق القلوب ص41، خزائن ج15 ص218)
کیا اس سے بڑھ کر جہالت کی اور بات ہوسکتی ہے۔ جس کا مرتکب مرزاقادیانی ہورہا ہے؟۔ مرزائی بتائیں کہ اسلامی مہینوں میں صفر چوتھا مہینہ ہے؟۔ اگر نہیں اور یقینا نہیں تو قادیانی فیصلہ کر کے بتائیں کہ مرزاقادیانی عالم تھا یا جاہل؟ اگر جاہل تھا اور پکی بات ہے جاہل تھا تو نبی کیسے؟۔
کیا سورۂ لہب میں ابی لہب سے مراد مرزاقادیانی کی تکفیر کرنے والے ہیں؟
سوال نمبر:86… مرزاقادیانی نے لکھا: ’’غرض براہین احمدیہ کے اس الہام میں سورہ ’’لہب کی پہلی آیت کا مصداق اس شخص کو ٹھہرایا ہے۔ جس نے سب سے پہلے خدا کے مسیح موعود پر تکفیر اور توہین کے ساتھ حملہ کیا۔ یہ تفسیر سراسر حقانی ہے اور تکلف اور تصنع سے پاک ہے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص75، خزائن ج17ص216)
’’تبت یدا‘‘ کی یہ تفسیر جو مرزاقادیانی نے کی ہے۔ پوری امت میں سے کسی بھی مفسر، مجدد نے بھی یہ تفسیر کی ہے؟۔ نہیں اور یقینا نہیں تو اس کا معنی یہ ہے کہ ملعون قادیان پورے قرآن مجید کو اپنے اوپر فٹ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ نیز یہ کہ یہ سورۃ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن کے متعلق تھی۔ مرزاقادیانی نے اپنے مخالف پر فٹ کر دی۔ یہ تحریف وتلبیس، دجل وافتراء کا وہ نمونہ ہے کہ پوری قادیانیت اس کی نظیر لانے سے قاصر ہے۔ کیا ہے ہمت؟
Recent Comments