Search By Category
مرزا کادیانی سے گھٹیا کون؟
افسوس ان پڑھے لکھے قادیانیوں پر ہے جو ایسے مخبوط الحواس اور فاترالعقل شخص کے پیروکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم مرزا قادیانی کو صرف مہدی یا مسیح موعود مانتے ہیں جبکہ اس ملعون شخص نے بار ہا خود کو محمد الرسول اللہ کہنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔
میں آدم اور احمد مختار ہوں
(1) ”آدمم نیز احمد مختار ترجمہ :میں آدم اور احمد مختار ہوں”
(نزول المسیح، صفحہ 99، مندرجہ روحانی خزائن جلد 18، صفحہ 477، از مرزا قادیانی)
میں ظلی طور پر محمدۖ اور احمدۖ ہوں
(2) ”خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیہم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے اور تمام نبیوں کے نام میری طرف منسوب کیے ہیں۔ میں آدم ہوں، میں شیث ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم ہوں، میں اسحق ہوں، میں اسمٰعیل ہوں، میں یعقوب ہوں، میں یوسف ہوں، میں موسیٰ ہوں، میں دائود ہوں، میں عیسیٰ ہوں اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام کا میںمظہر اتم ہوں یعنی ظلی طور پر محمدۖ اور احمدۖ ہوں۔”
(حقیقت الوحی، (حاشیہ) صفحہ 73، مندرجہ روحانی خزائن، جلد 22، صفحہ 76، از مرزا قادیانی)
میں محمد ہوں
(3) ”پھر اسی کتاب میں اس مکالمہ کے قریب ہی یہ وحی اللہ ہے۔ محمد رسول اللّٰہ والذین معہ اشدآء علی الکفار رحماء بینھم۔ اسی وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسولبھی۔” (ایک غلطی کا ازالہ، صفحہ 3، مندرجہ روحانی خزائن، جلد 18، صفحہ 207، از مرزا قادیانی)
میں احمد ہوں
(4)”وسمانی ربی احمد فاحمدونی۔”میرے رب نے میرا نام احمد رکھا ہے۔ پس میری تعریف کرو۔’ ‘
(خطبہ الہامیہ، صفحہ 21، روحانی خزائن، جلد 16، صفحہ 53، از مرزا قادیانی)
قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمة اللعالمین کہا ہے ۔ مرزا قادیانی اس آیت مبارکہ کو اپنے اوپر چسپاں کرتا ہے۔
میں رحمة للعالمین ہوں
بقول مرزا قادیانی، اللہ تعالیٰ نے اُسے الہام کیا:
(5) ”وما ارسلنک الا رحمة للعالمین۔” (تذکرہ مجموعہ وحی و الہامات، صفحہ 64 طبع چہارم، از مرزا قادیانی)
میں خاتم الانبیاء ہوں
(6) ”بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں۔” (ایک غلطی کا ازالہ، صفحہ 8، مندرجہ روحانی خزائن، جلد 18، صفحہ 212، از مرزا قادیانی)
قادیانی مربیوں نے یہ دھوکہ دہی شروع کر رکھی ہے کہ مرزا قادیانی تو یہ ناپاک دعوے کرتا پھرے اور یہ کہیں کہ نہیں جناب ہم تو مجدد مانتے ہیں ، بزرگ مانتے ہیں وغیرہ وغیرہ قادیانیوں کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کے تعصب، ضد، لالچ اور خود غرضی سے علیحدہ ہو کر مرزا قادیانی کے ان دعوئوں کو دیکھیں، پڑھیں، سوچیں اور اپنے ضمیر کی آواز پر صدق نیت کے ساتھ قادیانی عقائد سے تائب ہو کر واپس اسلام کی آغوش میں آ جائیں کیونکہ اسلام ہی وہ سچا دین ہے جس میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔
Recent Comments