Search By Category
جناب ایچ ساجد اعوان
ایچ ساجد اعوان ایبٹ آباد کے عظیم مجاہد ختم نبوت ہیں۔ اللہ پاک نے انھیں محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت سے مالا مال کر رکھا ہے۔ انھوں نے اپنی پوری زندگی تحفظِ ختم نبوت کے نام وقف کر رکھی ہے۔ موصوف نے ’’تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور گستاخِ رسولؐ کی سزا‘‘ کے عنوان پر ایک ضخیم اور تاریخی کتاب تالیف کی ہے۔ جناب ساجد اعوان کہتے ہیں: ’’جب میں نے یہ کتاب لکھنا شروع کی تو ایک رات میرے سوئے ہوئے بخت جاگ اٹھے۔ میں نے عالم خواب میں دیکھا کہ میں مسجد نبوی شریف کی سیر کر رہا ہوں، جی بھر کر مسجد نبوی شریف کی زیارت کی، پھر روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضر ہوا۔ روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوب خوب زیارت کی اور قلب و نظر کی تسکین کا سامان کیا۔ آنکھ کھلی تو پورے وجود میں ایک مہک تھی۔ طبیعت میں ایک عجیب فرحت تھی۔ اس خواب سے کئی دن مجھ پر ایک کیف و سرور کی کیفیت رہی۔‘‘
Recent Comments