Language:

تحفظ ختم نبوت کا کام

تحفظ ختم نبوت کا کام شفاعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ قادیانیوں کو شیطان سے زیادہ لعین سمجھنا جزو ایمان ہے اور اس فتنہ کا استیصال جہاد بالسیف سے کم نہیں ہے۔

فتنہ قادیانیت کے خلاف کام اللہ پاک کی رضامندی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہات کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔خوش بخت و سعادت مند انسانوں کو قدرت ان کاموں کے لئے قبول فرماتی ہے۔اگر آپ روز محشر حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت حاصل کرنا چاہتے ہیں توتحفظ ختم نبوت کے اعلی ترین کام میں شریک ہوں۔اس سلسلہ میں مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ 

1 ۔  قادیانی ارتدادپھیلانے کے لئے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں اوراپنے کفریہ عقائد پر مبنی لٹریچر کثیر تعداد میں چھپوا کر پوری دنیا میں تقسیم کر رہے ہیں۔ شیزان فیکٹری اور دیگر قادیانی کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی فروخت سے کروڑوں روپے سالانہ قادیانی جماعت کو فنڈ دیتے ہیں ۔جو مسلمانوں سے کما کرانہی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے  لہٰذا ان کی تمام تر مصنوعات اور اداروں کا مکمل با ئیکاٹ کرنا ہر عا شق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دینی وملی فریضہ ہے۔

2 ۔  1974ء کو پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بناء پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا ۔ 1984ء کو حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو شعار اسلام استعمال کرنے ،اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے اور قادیانیت کی تبلیغ کرنے سے روک دیا ۔اگر کوئی قادیانی ایسا کرتا نظر آئے تو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 298/C کے تحت ثبوت اور معززین علاقہ کے ہمراہ تھانہ میں جا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں یہ آپ کا قانونی اور مذہبی فریضہ ہے ۔

3 ۔  مرزا قادیانی خود محمد رسول اللہ ہونے کا دعویدار ہے ،اس طرح وہ شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میںبدترین توہین کامرتکب ہوا ہے لہٰذا مرزا قادیانی کو ماننے والے خطرناک گروہ کی تبلیغی سرگرمیوںپر نظر رکھیں۔ان کی ارتدادی سرگرمیوں کو روک کر ہی مسلمان ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی وابستگی قائم رکھ سکتے ہیں۔    

 4 ۔  قادیانی سوال کرتے ہیں کہ ہم کلمہ پڑھتے ہیں،نماز پڑھتے ہیں، حج کرتے ہیں پھر بھی یہ مولوی لوگ ہمیں کافر کیوں کہتے ہیں؟یہ قادیانیوں کا دھوکہ ہے۔قادیانی کافر ہوکر بھی ہم سب مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں۔ مرزا قادیانی کہتا ہے کہ ’’ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا۔ وہ مسلمان نہیں ہے ‘‘۔ قادیانی کہتے ہیں کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین مانتے ہیں ۔یہ بھی قادیانیوں کا دھوکہ ہے۔قادیانی خاتم النبیین سے افضل نبی مراد لیتے ہیں ،آخری نبی معنی مراد نہیں لیتے ہیں،خاتم کے معنی افضل دنیا کی کسی ڈکشنری میں نہیں۔قادیانی مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ آپ استخارہ کر کے دیکھ لو ہم صحیح ہیں ۔یہ بھی قادیانیوں کادھوکہ ہے ۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ نے فرمایاکہ ’’مدعی نبوت سے دلیل طلب کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے‘‘۔ایسے سوالات اور قادیانیوں کے دجل و فریب کے جوابات حاصل کرنے کے لئے آپ مرکز سراجیہ میں رابطہ کریں۔

5۔  علماء کرام پر یہ فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ مہینے میںکم از کم ایک خطبہ جمعہ میں عقیدہ ختم نبوت کو مضبوط دلائل سے واضح کرتے ہوئے مسلمانوں کی ذہن سازی کریںتاکہ بے خبر مسلمان قادیانیوںکی ارتدادی چالوں سے محفوظ رہ سکیں۔

6 ۔  انٹرنیٹ والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ ویب سائٹ  www.endofprophethood.com   مستقل وزٹ کرتے رہیں ۔خود بھی استفادہ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی بتائیں۔یہ آپ کا دینی فریضہ ہے۔

 7 ۔  عقیدہ ختم نبوت اور ردقادیانیت پر مشتمل لٹریچر مرکز سراجیہ سے مفت حاصل کرنے کے لئے خط لکھیں،فون کریں یا خود تشریف لائیں اور اس موضوع پر جامع سی ڈیز(CDs)بھی دستیاب ہیں۔

8 ۔  قادیانیوںکی اصل کتابوں سے حوالہ جات کی تصدیق کے لئے مرکز سراجیہ سے رابطہ فرمائیں اور حوالہ جات کی قادیانیوںکی اصل کتابوں سے لی گئی فوٹو کاپی بھی منگوا سکتے ہیں۔

 9 ۔  اپنے مسلمان ساتھیوں کو عقیدہ ختم نبوت سے آگاہ کریں اور قادیانیوں سے مکمل قطع تعلق کریں۔ان کو اپنی کسی مجلس یاکسی پروگرام ،شادی بیاہ ،خوشی غمی کی تقریبات،جنازہ وغیرہ میں برداشت نہ کریں۔اور ہر سطح پر ان کا مقابلہ کریں۔

10 ۔  تمام خواتین وحضرات سے اپیل ہے کہ ختم نبوت کا لٹریچر کثیر تعداد میں چھپوا کرمفت تقسیم کریں یا چھپوانے کے لئے ہم سے رابطہ کریں تاکہ امت مسلمہ کی نئی نسل فتنہ قادیانیت سے آگاہ ہوسکے اور کسی کی متاع ایمان نہ لٹ سکے۔

11۔  تمام خواتین و حضرات سے اپیل ہے کہ اپنے عطیات، صدقات، زکوٰۃ مرکز سراجیہ کو دیں تاکہ امور دینیہ اور جملہ منصوبوں کی تکمیل میں آپ کا حصہ بھی شامل ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔آپ اپنے عطیات وغیرہ کرنٹ اکائونٹ نمبر1246-82 بنام مرکز سراجیہ ٹرسٹ حبیب بنک فیکٹری ایریا گلبرگ برانچ میں بھیج سکتے ہیں۔

اسلامیان عالم ہمت کریں آگے بڑھیں، منزل قریب ہے، رحمت حق انتظار کررہی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا مژدہ جاں فزاملنے والا ہے۔ اللہ رب العزت ہماری ان حقیر محنتوں کو اخلاص کی دولت سے مالا مال فرماکر اپنی رضا کا سبب بنائے۔ آمین ثم آمین